مشعال خان کی موت گولی لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

مشعال خان کی موت گولی لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

پشاور: عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں نوجوان پر تشدد اور قتل کے واقعے میں مقتول مشعال خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مشعال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے اور مقتول کے جسم پر 2 گولیوں کے نشان ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد مزید ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔گرفتار افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔  گزشتہ روز  قتل ہونے والا طالب علم مشعال خان کو صوابی میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے  گزشتہ دنوں مردان میں واقع عبدالولی خان یونیورسٹی میں دیگر طلبہ کے تشدد سے ایک 23 سالہ طالب علم کی موت ہو گئی تھی جبکہ ایک طالب علم زخمی ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں