لاہور: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

لاہور: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

لاہور: لاہور میں ایسٹر پر دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات پر لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں آپریشن کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ دہشت گرد کی خاتون ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کی جوابی فائرنگ سے 2 آفیسرز سمیت 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ڈیٹونیٹر اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں