کراچی کے شہریوں کی غضبناک گرمی سے جان چھوٹ جائے گی ،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

کراچی کے شہریوں کی غضبناک گرمی سے جان چھوٹ جائے گی ،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

کراچی: شہر میں شدید گرمی کے بعدآج موسم تبدیل ہونے کاامکان ہے۔ دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوںمیں سورج قہر ڈھارہا ہے۔ ملک بھر میں اگلے چند روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں،سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہےجبکہ سمندری ہواؤں کی رفتار بھی بڑھ جائے گی۔ تربت ، مکران،سبی، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان اور ڈی آئی خان میں سورج سوانیزے پر آگیا۔ گرمی کی شدت بڑھنے لگی۔ لاہور اور اسلام آباد میں بھی خشک اور گرم موسم کاراج ہے۔ فیصل آباد میں جھلسادینے والی گرمی سے شہری بے حال ہوگئے۔ اگلے چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گرمی کی شدت بھی بڑھ جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں