انجلینا جولی نے اداکاری کو خیر باد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کردی

انجلینا جولی نے اداکاری کو خیر باد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کردی

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکاری کو خیر باد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کا تنازعہ حل کرنے کے لیے اداکاری کو خیر باد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور وہ اپنی توجہ بچوں پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ذرائع کے مطابق انجلینا لکھاری اور ہدایتکاری کے شعبے کو جاری رکھنا چاہتی ہیں اور بطور اداکارہ ”میلفیشنٹ ٹو“ ان کی آخری فلم ہو گی۔