کراچی: ملک کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی: ملک کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی: بحریہ ٹائون میں ملک کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔رفیع کرکٹ اسٹیڈیم میں 50ہزارسے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگیمنصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیا جائے گا،اسٹیڈیم 3 منزلہ پویلین پرمشتمل ہوگا،منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔سٹیڈیم کا سنگ بنیاد ملک ریاض نے رکھا۔ کراچی میں زیر تعمیر منصوبے بحریہ ٹاون میں ہونے والی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، رفیع اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض نے رکھا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیڈیم سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رفیع کرکٹ اسٹیڈیم ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیا جائے گا، اسٹیڈیم 3 منزلہ پویلین پرمشتمل ہوگا اور اس میں 50ہزارسے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ملک ریاض کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کیساتھ بلٹ پروف فائیو اسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائیگا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے دو سال میں ملک میں عالمی کرکٹ شروع ہوجائیگی۔ چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ کراچی میں ہرطرف کچراہے جسے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، ہم کراچی میں کام کرنا چاہتیہیں لیکن کافی رکاوٹیں درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اورہر بچے کے ہاتھ میں ڈگری ہو۔

مصنف کے بارے میں