بمو ں کی ما ں کے بعد امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا تجربہ کر لیا

بمو ں کی ما ں کے بعد امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا تجربہ کر لیا

واشنگٹن: امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا میں کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ نے بی61 کے ذریعے نیوکلیئر بم 12کا تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا کے تنوپہ ٹیسٹ رینج میں کیا ۔ یہ تجربہ این این ایس اے اور امریکی ائر فورس نے مشترکہ طور پر کیا۔
بم گرانے کے اس عمل کو جدید گریویٹی نیوکلیئر بم کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بم ایف16کے ذریعے با  آسانی گرایا جا سکتا ہے ۔ جبکہ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ بم نیٹو فورسز کو فراہم کردئیے جائیں گے.،واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکہ نے افغانستان میں بموں کی ماں کہلایا جانے والے تباہ کن بم استعمال کیا تھا۔جبکہ تجزیہ کار امریکہ کی جانب سے کئے گئے تازہ حملے کو شمالی کوریا کے ساتھ حالیہ امریکی کشیدگی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔