فلسطین میں نماز اور دعا لمبی کرنے پر امام مسجد کو زندہ جلانے کی کوشش

فلسطین میں نماز اور دعا لمبی کرنے پر امام مسجد کو زندہ جلانے کی کوشش

نابلس :فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں پولیس نے ایک مشتبہ فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے لمبی نماز پڑھانے پر امام مسجد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ نابلس شہر کی ایک مسجد میں حال ہی میں پیش آیا تاہم اس مسجد اور امام مسجد کی شناخت نہیں کی گئی۔
ایک سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے 50 سالہ ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے نماز فجر کے وقت امام مسجد پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ذرائع کے مطابق ملزم امام مسجد کو آگ میں جلانے کی کوشش میں کامیاب رہا تاہم وہاں پر موجود نمازیوں نے آگ بجھانے میں مدد کی جس کے نتیجے میں امام مسجد کو معمولی زخم آئے ۔
آگ لگانے سے مسجد کو بھی معمولی نقصان پہنچا ۔فلسطینی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے امام مسجد کو کئی بار خبردار کیا تھا کہ وہ نماز اور دعا کو بہت لمبا نہ کیا کریں مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں کی۔