اسپاٹ فکسنگ کیس، ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کو 21 اپریل کو طلب کر لیا

اسپاٹ فکسنگ کیس، ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کو 21 اپریل کو طلب کر لیا

لاہور: پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے بعد شاہ زیب حسن پر تین شقوں کی خلاف ورزی پر مبنی چارج شیٹ جاری کر کے شاہ زیب کو معطل کر دیا تھا۔ شاہ زیب نے الزامات مسترد کرتے ہوئے ٹربیونل جانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں قائم کردہ تین رکنی ٹربیونل نے معطل کرکٹر کو آئندہ جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ 21 اپریل کو شاہ زیب اور وکلاء کی موجودگی میں ابتدائی سماعت ہو گی جس میں کیس سے متعلق ٹرمز آف ریفرنسز بنائے جائیں گے۔

اگلے مرحلے میں پی سی بی کو ثبوت پیش کرنے ہوں گے جس کا جواب شاہ زیب ٹربیونل کے سامنے دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں