سرگودھا: دوسری بیوی کے ناراض ہونے پر شوہر نے خودکشی کر لی

سرگودھا: دوسری بیوی کے ناراض ہونے پر شوہر نے خودکشی کر لی

سرگودھا: نواحی گاؤں 90 شمالی میں 30 سالہ نوجوان نے دوسری بیوی کے ناراض ہونے اور آئے روز گھریلو جھگڑے سے تنگ ہو کر خود سوزی کر لی۔ عارف مسیح تین بچوں کا باپ تھا جس کی دوسری بیوی بھی ناراض ہو کر والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

عارف مسیح نے بیوی کو منانے کے لئے منت سماجت کی نہ ماننے پر اپنے آپ کو آگ لگا لی۔ پولیس کے مطابق زندہ جلنے والے نوجوان کی موت کی تمام پہلوؤں سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں