ٹام کروز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

ٹام کروز کی نئی فلم کا ٹریلر جاری

نیو یارک :ہالی ووڈ کے مشہور اور ہر دلعزیز ہیرو ٹام کروز کی نئی فلم کا ہر ایک کو انتظار ہے اور اب مداحوں کا یہ انتظار ہو گیا ہے ختم اور خوف و دہشت سے بھرپور ہالی وڈ ایکشن فلم ’دی ممی‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں، فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد بے دار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز، اینابیل ویلس کے علاوہ صوفیا بوٹیلا، جیک جانسن، رسل کرو، ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سیان ڈینیل اور رابرٹ اورسی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔