بغیر دستاویزات کوئی شخص پاکستان نہیں آ سکتا: وزیر داخلہ چودھری نثار

بغیر دستاویزات کوئی شخص پاکستان نہیں آ سکتا: وزیر داخلہ چودھری نثار

اسلام آباد: وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان اوریجن کارڈ کے اجرا کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔شناختی کارڈ کے حوالے سے بہت سی شکایات موصول ہوئیں۔ اوریجن کارڈ کا نام اب عارضی رہائشی کارڈ رکھا گیا ہے۔  ہر این جی او کو اب کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پچھلے بارہ سال سے این جی اوز بنا اجازت کام کر رہی تھیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر دستاویزات کے کوئی شخص پاکستان نہیں آ سکتا۔ آئیندہ کسی کو لینڈنگ کارڈ کی اجازت نہیں دیں گے۔ ساڈھے تین سال میں ویزا سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے بہت کام کیا ہے۔ ماضی میں ویزے ریوڑیوں کی طرح بانٹے گئے۔ ایسے لوگوں کو شہریت دی گئی جو بیرون ملک مطلوب تھے۔

انہوں نے کہا کہ پشتون پاکستان کا اہم حصہ ہیں۔ کسی بھی معاملے کو پشتون مخالف رنگ نہ دیا جائے۔ پستون معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ خانانی اور کالیا کیس کی انکوائری نئے سرے سے کر رہے ہیں۔ اس معاملے کو عدالت لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات پر نوٹیفکیشن کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ہمیشہ رینجرز اختیارات کے معاملہ پر سیاست کی جاتی ہے۔ کراچی میں امن قائم کرنے میں رینجرز کا کردار کلیدی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب کے معاملے پر نیپال تعاون کر رہا ہے۔ڈان لیکس کے معاملے پر رپورٹ دو تین دن میں وزارت داخلہ کو پیش کی جائے گی۔یہ رپورٹ وزیراعظم کو بھی پیش کی جائے گی۔  آصف زرداری کے دوستوں کا لاپتہ ہونا غیر قانونی کام ہے۔ 

مصنف کے بارے میں