انوشکا شرما کے علاوہ وہ اداکارہ جو ویرات کوہلی کی پسندیدہ رہیں

نئی دہلی : معروف بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا معاشقہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں لیکن آپ کو یہ جان حیرت ہو گی کی انوشکا شرما کے علاوہ بھی ایک اور اداکارہ تھیں جس پر ویرات کوہلی کا دل آگیا تھا۔

سو شل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک پپرانے انٹر ویو میں ویرات کوہلی سے پوچھا گیا کہ آپ کس بالی ووڈ اداکارہ کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے تو ویرات کوہلی نے جواب دیا کہ ”جینیلیا ڈی سوزا۔“ میزبان نے بھی تھوڑے شرارتی انداز میں پوچھا کہ ایسا کیوں ہے تو انہوںنے جواب دیا کہ ”وہ بہت پیاری ہے۔“
اس کے علاوہ بھی چند سوال کیے گئے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے آج تک آپ نے سب سے زیادہ تیزی کیساتھ کون سا کھانا کھایا ہے؟ ویرات کوہلی یہ سوال سن کر پہلے تو سوچ میں مبتلا ہو گئے اور پھر انہوں نے جواب دیا کہ ”پیسٹری۔“ اگلا سوال پوچھا گیا کہ آج تک آپ کتنے کم وقت میں نہانے میں کامیاب ہوئے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ایک منٹ 30 سکینڈ میں، اس پر میزبان بھی حیران رہ گئی اور کہا کہ لڑکیاں سوچ رہی ہوں گی کہ ویرات کوہلی نے اتنی جلدی کیسے شاور لے لیا۔