مشعال خان قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مشعال خان قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مردان: عبدالولی یونیورسٹی مردان کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پولیس نے واقعے میں ملوث مزید  5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی ا و مردان میاں سعید کے مطابق گرفتار ملزمان میں یونیورسٹی کے 3ملازمین بھی شامل ہیں اور ان کی شناخت موبائل ویڈیوز سے کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبا نےمشعال خان کو قتل کر دیا تھا۔ مشعال خان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مشعال کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ مقتول کے جسم پر 2 گولیوں کے نشان ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد مزید ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مصنف کے بارے میں