مشعال خان قتل پر شعیب ملک بھی میدان میں آگئے

لاہور: عبد الولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان کے قتل کے جہاں ملک بھرمیں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے دکھ و افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا جار رہا ہے تو وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے ۔

مشعال خان قتل پر شعیب ملک بھی میدان میں آگئے

لاہور: عبد الولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان کے قتل پر جہاں ملک بھرمیں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے دکھ و افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا جار رہا ہے تو وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشعال کے قتل سے متعلق اپنا پیغام بھیجا۔قومی کھلاڑی نے اپنے پیغام میں قرآن کریم کی خوبصورت آیت کا حوالہ دیا جو کہ یہ تھی ”جس نے ایک انسان کو قتل کیا ، اس نے تمام انسانیت کو قتل کیا اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی ، اس نے تمام انسانیت کو بچا یا “۔سٹار کرکٹر کی جانب سے اس پیغام پر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی حمایت کی اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔