اکشے کمار فلم ’’2.0‘‘ کے لیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ روپے وصول کریں گے

اکشے کمار فلم ’’2.0‘‘ کے لیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ روپے وصول کریں گے

اکشے کمار فلم ’’2.0‘‘ کے لیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ روپے وصول کریں گے

ممبئی:  اکشے کمار فلم نگری کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم ’’2.0‘‘ کے لیے ایک دن کا معاوضہ 2 کروڑ روپے وصول کریں گے۔

لیجنڈری اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘ کی شوٹنگ جاری ہے جسے فلم نگری کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم قرار دیا جارہا ہے جب کہ سائنس فکشن فلم میں دونوں اداکا مختلف روپ میں نظر آئیں گے لیکن اب بھاری بجٹ والی فلم میں اداکاروں کے معاوضے نے بھی سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

 اکشے کمار فلم ’’2.0‘‘ کے لیے ایک دن کا معاوضہ 2  کروڑ روپے وصول کررہے ہیں جب کہ اداکار 20 دن فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے جس کے لیے وہ 40 کروڑ چارج کریں گے اور رجنی کانت کو بھی فلم میں کام کا معاوضہ 60 کروڑ دیا جائے گا۔