بریک اپ کے باوجود رابرٹ، کرسٹن کے ساتھ کام کرنے کو تیار

بریک اپ کے باوجود رابرٹ، کرسٹن کے ساتھ کام کرنے کو تیار

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن نے کہا کہ انہیں اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ کے ساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر چہ ان کا اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ کے ساتھ بریک اپ ہو چکا ہے اس کے باوجود بھی ”ٹوائیلائٹ“ کے سلسلے کی اگلی فلم میں اگر انہیں کام کی پیشکش ہوتی ہے تو وہ انکار نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پیشہ ور اداکار ہیں اور اپنے ذاتی اختلافات اور کام کو الگ الگ رکھتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ اداکاری ان کا جنون ہے مرتے دم تک اداکاری نہیں چھوڑیں گے۔

مصنف کے بارے میں