کلبوشن کی سزا پربھارت ہوش کھو بیٹھا، اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

کلبوشن کی سزا پربھارت ہوش کھو بیٹھا، اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

نئی دہلی: کلبھوشن کی سزا پر بھارت حواس باختہ ہوگیا۔ بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار چوری پر سینہ زور ی دکھاتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ۔
اتوا ر کو نئی دہلی میں سمندری حدود کی نگرانی پر ہونے والے مذاکرت منسوخ کردئیے۔دوسری جانب کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا اور بھارتی مداخلت کےمعاملے پر پاکستان نے نیا ڈوزئیر تیار کر لیا ۔

کلبھوشن یادو کے اعترافی بیان سمیت عدالتی بیانات بھی ڈوزئیر کاحصہ ہیں جبکہ بھارتی مداخلت کے مزید شواہد بھی ڈوزئیر میں شامل کیے گئے۔کورٹ مارشل جنرل کے فیصلے کی مصدقہ کاپی بھی دستاویزات کاحصہ بنائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا میں بھارتی چہرے کو بے نقاب کرنے کےلیے ڈوزئیر پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو دیا جائے گا جبکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو بھی یہ نئے ثبوت بھیجے جائیں گے ۔