شام میں خودکش دھماکہ,100 افراد ہلاک

دمشق: شام کے شہر حلب خودکش حملہ ، خودکش بمبار نے شہر چھوڑ کر جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شام میں خودکش دھماکہ,100 افراد ہلاک

دمشق: شام کے شہر حلب خودکش حملہ ، خودکش بمبار نے شہر چھوڑ کر جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں جنگجووں کے زیرقبضہ صوبہ حلب کے نواحی علاقے راشدین میں کار میں سوار خودکش بمبار نے شہر چھوڑ کر جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد افراتفری مچ گئی اور دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے کئی بسیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
حکام کے مطابق جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کے انخلا کے لئے ایران اور قطر نے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد پہلے مرحلے میں فوا اور کفرایا کے علاقوں سے 5 ہزار اور جنگجوو¿ں کے زیر قبضہ علاقے مادایا اور زبادانی سے 2200 افراد کا انخلا کرنا تھا۔ جنگ سے متاثرہ علاقوں سے انخلا کے لئے ہزاروں افراد باغیوں کے زیرقبضہ علاقے راشدین میں جمع تھے کہ دھماکا ہوگیا۔