اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام پر حملے کے خلاف روسی قرارداد کو مسترد کر دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام پر حملے کے خلاف روسی قرارداد کو مسترد کر دیا
کیپشن: image by The Expanse Wiki - Fandom

نیویارک :شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں  ہوا ،  سلامتی کونسل نے  امریکی حملے کے خلاف روسی قرارداد کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کی امریکہ کے خلاف قرارداد کو مسترد کر دیا ہے ، آٹھ ممالک نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیئے جبکہ روس ، چین اور بولیویا نے حمایت میں ووٹ دیا ، کل 15 رکن ممالک میں سے4 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکی سفیر نکی ہیلی نے حملے کا   جواز بتایا کہ سفارتی کوششوں پر چھ بار مسترد کیا گیا جس پرمیزائل داغنے پڑے  ، شام میں دوبارہ کیمیکل ہتھیاروں  کا استعمال ہوا تو امریکا  ، دوبارہ  بھی حملہ کرسکتا  ہے۔

دوسری جانب روسی مندوب کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں  کا حملہ  عالمی قوانین کی خلاف  ورزی ہے،اجلاس میں سیکرٹری جنرل  اقوام متحدہ نے  کشیدگی کم  کرنے پر زوردیا ،سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  کا کہنا ،مسئلے کا حل فوجی نہیں،بلکہ سیاسی ہونا چاہیے۔