گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:گرمی سے ستائے شہریوں کے لئے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے پھر باد ل برسیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی تائی انتقال کر گئیں، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گاجبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو نیا خطاب دے دیا

اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا

کل کے روز مشرقی بلوچستان(کوئٹہ،ژوب،قلات ڈویژن)،خیبرپختونخوا، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی،سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں