دورہ آئرلینڈ،انگلینڈ:16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا

دورہ آئرلینڈ،انگلینڈ:16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا
کیپشن: فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر اکائونٹ

لاہور:دورہ آئرلینڈ ،انگلینڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی 16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میچ میں امپائرز آپس میں لڑ پڑے

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت ٹیم کے اعلان کے لئے حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ اظہر علی اور سمیع اسلم کے ساتھ تیسرے اوپنر کیلئے فخر زمان مضبوط امیدوار ہیں۔باﺅلنگ میں یاسر شاہ کی جگہ لیگ سپنر شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر آرمی چیف کی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد

سلیکشن کمیٹی ٹاپ آرڈر کو مضبوط کرنے کے لئے تین کے بجائے چار اوپنرز کو سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ مڈل آ رڈر میں فواد عالم اور سعد علی میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ،آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے دشمنی ، قومی کرکٹرز کو فوری وطن واپسی کی وارننگ

ذرائع نے مزید بتایا کہ اظہر علی ، سمیع اسلم ، بابر اعظم ، اسد شفیق ، عثمان صلاح الدین کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے،سرفراز احمد کپتان ، شاداب خان ، فہیم اشرف ،محمد عامر ،حسن علی کاٹکٹ بھی کنفرم ہوگیا جبکہ راحت علی،حارث سہیل کی شرکت بھی یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا

یاد رہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے پانچ روزہ تربیتی کیمپ کا آج آخری روز ہے جس کے بعد 16 حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گاجبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں