عمران خان اور آصف زرداری کی جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی مذمت

عمران خان اور آصف زرداری کی جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی مذمت
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

اسلا م آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری نثار کی ملاقات ، پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فائرنگ کے واقعہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے،دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ججوں کو دھمکانے کیلئے سیسلین مافیا جیسے حربوں کی کوئی گنجائش نہیں.

یہ بھی پڑھیں:پانامہ بنچ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ

ہم پوری قوت سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور 29 اپریل کو مینار پاکستان تلے عظیم الشان جلسہ منعقد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ،آئرلینڈ کیخلاف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،فواد عالم ایک مرتبہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی اعلی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں،سپریم کورٹ کے معزز جج کے گھر پر فائرنگ انتہائی تشویشناک ہے اورواقعہ کے ملزمان کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے ۔خیال رہے کہ پانامہ بنچ کے رکن اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے لاہور میں گھر پر گزشتہ شب اور آج صبح فائرنگ کی گئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں