نوجوان لڑکی سے زیادتی کا الزام،بھارتی رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا

نوجوان لڑکی سے زیادتی کا الزام،بھارتی رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: ٹوئٹر فوٹو

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش سے نریندر مودی کی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری نثار کی 48 گھنٹے میں شہباز شریف سے دوسری ملاقات،وزیراعلیٰ کی سابق وزیرداخلہ کو بیانات نہ دینے کی درخواست

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش پولسی نے کلدیپ سنگھ کو نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔رکن اسمبلی کی گرفتاری کے بعد پولیس نے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرکے ملزم کو جیل منتقل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پانامہ بنچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ

واضح رہے کہ لڑکی سے زیادی کا معاملہ گزشتہ ہفتے سامنے آیا جب مظلوم لڑکی نے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے گھر کے باہر خود سوزی کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر سی بی آئی نے واقعہ کی تفتیش کے بعد کلدیپ سنگھ کو گرفتار کیا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں