ق لیگ کے سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ کا الیکشن میں پی ٹی آئی کی سپورٹ کا اعلان

ق لیگ کے سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ کا الیکشن میں پی ٹی آئی کی سپورٹ کا اعلان
فائل فوٹو

پشاور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے خاندان سمیت پی ٹی آئی کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ۔


یہ بھی پڑھیں:پانامہ بنچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لکی مروت کے سلیم سیف اللہ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے آئندہ الیکشن آزاد حیثیت میںلڑنے کا بھی اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے شرپسندوں کا حملہ،کریم ایجنسی میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید،9 زخمی

اس موقع پر پرویز خٹک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت 2018 ءبجٹ پیش نہیں کرے گی،جو اگلی حکومت آئے گی وہ یہ بجٹ پیش کرے گی،اگست میں نئی گورنمنٹ آجائے گی وہ یہ کام کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں کو بھی بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیئے اور دوسرے صوبے پرائے بجٹ سے فائدہ نہ اٹھائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں