مصری ماڈل نے ٹی وی شو کے میزبان کی درگت بنا ڈالی

مصری ماڈل نے ٹی وی شو کے میزبان کی درگت بنا ڈالی
کیپشن: اسکرین شاٹ

 قاہرہ : مصری ماڈل نے لائیوٹی وی شو میں میزبان کی درگت بنا ڈالی۔مہمان ماڈل اور میزبان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور میزبان کو جان بچانے کے لیے پولیس طلب کرنا پڑی۔
عرب ٹی وی کے مطابق براہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام میں اس وقت میزبان اور مہمان خاتون کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی جب دونوں کسی بات پر الجھ گئے۔ 


خاتون مہمان نے آؤ دیکھا نہ تاؤ میزبان پر چڑھ دوڑیں۔میزبان کو پہلے نشریات بند کرنا پڑیں اور اس کے بعد اپنی مدد کے لیے پولیس بلانا پڑ گئی۔ٹی وی شو میں مہمان اور میزبان کے درمیان ہونے والی دھمنگا مشتی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پرملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنوں نے واقعے کو میڈیا میں عدم برداشت کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ بعض نے اسے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کا ذریعہ سمجھا ہے۔