متحدہ قومی مومنٹ میرا اوڑھنا بچھونا ہے ، فاروق ستار

متحدہ قومی مومنٹ میرا اوڑھنا بچھونا ہے ، فاروق ستار
کیپشن: Image Source : Twitter

کبیروالا:ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور مجھے پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ، کبیر والا پریس کلب پر گفتگو کرتے ہوئےرہنما ایم کیو ایم  فاروق ستار نے کہا کہ مجھے پارٹی سے زبردستی دھکے دے کر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے مجھے ایم کیو ایم سے کوئی الگ نہیں کرسکتا میں آج بھی متحدہ قومی مومنٹ کا حصہ ہوں اور میرا اوڑھنا بچھونا ایم کیو ایم ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں کسی نئے تجربے سے پہلے سب قوتیں مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں، ملک میں حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ کن لوگوں کے ساتھ چلنا ہے، پاکستان کو ایک وسیع ال بنیاد مشاورتی عمل کی ضرورت ہے اس عمل میں فوج اور عدلیہ کا بھی شامل ہونا ضروری ہے۔


متحدہ  قومی موومنٹ کے رہنما نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو فوری صوبہ بنایا جائے کیوں کہ ملک میں مزید صوبے بننا وقت کی ضرورت ہے۔