'منی لانڈرنگ کرنیوالوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کو غصہ آ جاتا ہے'

'منی لانڈرنگ کرنیوالوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کو غصہ آ جاتا ہے'
کیپشن: وزیراعظم نے فرانسیسی ماہر اقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا ایک قول شیئر کیا۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کو غصہ آجاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے فرانسیسی ماہر اقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریڈرک باسٹائیٹ کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالے سے ایک سچ ہے۔ وزیراعظم نے فریڈرک باسٹائیٹ کا جو قول شیئر کیا ہے۔

e598cf191fd8e111e7da419fa11a9a98

اس میں باسٹائیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار معاشرے کے ایک طبقے کے لیے زندگی کا طریقہ بن جاتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کے لیے نظام کو قانون بنا لیتا ہے۔ یہ نظام اسے لوٹ مارکی اجازت اور اخلاقی جواز فراہم کرتا ہے۔