ناسا نے نئے سیارچے کو سعودی طالب علم سے منسوب کردیا

ناسا نے نئے سیارچے کو سعودی طالب علم سے منسوب کردیا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

واشنگٹن:سعودی خلائی ایجنسی ”ناسا“ نے نئے سیارچے مائنرکو سعودی طالب علم فیصل الدوسری سے منسوب کردیا۔

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق فیصل الدوسری ناسا سے اعزاز پانے والا تیسرا سعودی ہے۔ اس سے قبل 2016ءمیں ایک سیارچے کو عبدالجبار الحمود اور 2017ء میں ایک اور سیارچے کو فاطمہ کے نام سے منسوب کیا جاچکا ہے۔

ناسا نے نئے سیارچے کو الدوسری 34559کا نام دیا ہے۔ واضح رہے کہ ناسا کی جانب سے یہ انٹرنیشنل انٹل ایگزبیشن فار سائنس اینڈ انجیئنئرنگ میں شاندار سائنسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی سائنسی خدمات کا اعتراف ہے۔