کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا بھی اعلان ہو گیا

کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا بھی اعلان ہو گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ آسٹریلین کرکٹ آفیشل فیس بک

سڈنی: کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ، ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ 5 بار کی چیمپئن آسٹریلوی سکواڈ کا بھی اعلان ہو گیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کو سونپی گئی ہے۔ سکواڈ میں گزشتہ برس بال ٹیمپرنگ میں ملوث سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وانر کی واپسی ہوئی ہے۔

عثمان خواجہ اور شون مارش کو بھی اچھی پرفارمنسز کیوجہ سے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔ جبکہ اِن فارم بیٹسمین پیٹر ہینڈس کامب اور جوش ہیزل ووڈ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔