اسد عمر سمیت 5وفاقی وزرا ءکی چھٹی ؟وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں

اسد عمر سمیت 5وفاقی وزرا ءکی چھٹی ؟وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ سے متعلق بڑے فیصلے کرتے ہوئے 5وزرا ءکے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،جن میں اسد عمر اوار شہریار آفریدی سر فہرست ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لیا جا رہا ہے جس کی جگہ ٹیکنوکریٹ مشیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے ،دوسری طرف شہر یار آفرید ی کی جگہ وزیر مملکت اعجاز شاہ کو بنائے جا نے کا اہم فیصلہ کیا جا رہا ہے .

وزیراعظم عمران خان نے وزرا کی کارکردگی پر نظرثانی کا انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے پانچ وفاقی وزارتوں کے قلمدانوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر خزانہ، داخلہ اور پٹرولیم کے وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے۔

وزیر ملکت داخلہ شہریارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آرکوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے فیصلہ وزرا کی کارکردگی کومدنظر رکھ کرکیاگیا ہے ، ریلوے، توانائی، مواصلات کے وزیروں کی کارکردگی اچھی رہی،یاد رہے 29 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی، جس میں نومبر2018 سے اب تک کی کابینہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس ضمن میں کابینہ میں شامل تمام وزیروں کو متعلقہ محکموں کی تیاری کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا تھا، وزارتوں کو رپورٹ پر بریفنگ کے لیے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا، جس کے بعد وزیر اعظم وزرا سے سوال جواب بھی کریں گے۔