باراک اوباما  کا  متوقع صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان

باراک اوباما  کا  متوقع صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان


واشنگٹن:سابق امریکی صدر باراک اوباما نے متوقع صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوبائیڈن میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو ایک صدر میں ہونی چاہئیں۔

وہ امریکا کے سیاہ ترین دور میں قوم کو متحد رکھ سکتے ہیں۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ جوبائیڈن کو سال 2008 میں ساتھی منتخب کرنا بہترین فیصلوں میں سے تھا۔

گزشتہ روز سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لیے جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔برنی سینڈرز نے جو بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں کامیابی کے لیے میں آپ کا بھرپور ساتھ دوں گا اور جو کچھ ہو سکا وہ کروں گا۔