راشن کی تقسیم،باکسر عامر خان سے جواب طلب کرلیا گیا

راشن کی تقسیم،باکسر عامر خان سے جواب طلب کرلیا گیا

اسلام آباد:پاکستان سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ کا دوہرا معیار،کرونا کی وجہ سے لاک ڈاﺅن کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کرنے پر ورلڈ چیمپئن عامر خان سے جواب طلبی جبکہ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کیلئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے اقبال ہاسٹل سمیت دفاتر سمیت استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے کی ہدایت پر کورونا وائرس سے متاثرہ روزگار کے لئے ضرورت مند افراد میں احساس پروگرام کے تحت رقوم کی فراہمی کے کیلئے اسلام آباد میں سرکاری سکولوں اور دیگر سرکاری عمارات سمیت مختلف سنٹرز کا اعلان کر دیا گیا جس میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری گیے گئے نوٹیفیکیشن میں اسلام آباد کے دیگر تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس بورڈ کے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کو بھی بھی مختص کیا ہے ،چند روز قبل پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے ایک اور سینٹر عامر خان باکسنگ ہال میں کرونا سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم پر سپورٹس بورڈ کی انتظامیہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب طلبی کر چکی ہے۔

 سپورٹس بورڈ کی طرف سے جن تاریخوں میں تمام سپورٹس سینٹرز کی مکمل بندش کے احکامات جاری کیے گئے انہی دنوں میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور اقبال ہاسٹل میں احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے حوالے سے لسٹیں مرتب کی جا رہی تھیں۔