وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کا شیڈول تبدیل

 وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کا شیڈول تبدیل
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی:  وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کراچی  میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔

 
تفصیلات کے مطابق ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بروز جمعہ مورخہ 17 اپریل کو سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد کا دورہ کریں گے۔

 

انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سندھ کے دوران صوبے میں کووڈ 19 سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ انھیں احساس کیش پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے مرحلے میں کراچی کا دورہ کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان کا کل کراچی کا دورہ شیڈول نہیں ہے- ان کے کراچی دروے کے پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔


دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے بھی اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جمعرات کو کراچی کا دورہ شیڈول نہیں ہے۔ ان کے دورہ کراچی کے پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
 

بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے جاری ہونے والی ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، وہ انشاء اللہ اگلے ہفتے صوبے کا دورہ کریں گے۔