حساس اداروں کی اطلاعات پر لیویز فورس کا بڑا آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

حساس اداروں کی اطلاعات پر لیویز فورس کا بڑا آپریشن ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

 ڈپٹی کمشنر کوہلو عمران ابراہیم کی خصوصی ہدایت پر حساس  اداروں کی اطلاعات پر لیویز فورس کیو آر ایف نے کوہلودکی بارڈر کے علاقے سیاہ کوہ کلیانی میں کاروائی کی۔ کاروائی کے دوران لیویز فورس نے ایک غار سے بارودی مواد اور اسلحہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق   کوہلو میں ڈپٹی کمشنر عمران ابراہیم   کی  ہدایت پر حساس اداروں کی کارروائی کے دوران  برآمد کیے جانے والا بارودی مواد اور اسلحے کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

82 مارٹر گولہ    52عدد،ار پی جی 7 گولہ      14عدد،آر پی جی 7 فیویز     15 عدد،بی ایم 12 گولہ      4 عدد ،بی ایم 12 فیویز       2عدد،3/3رائفلر      ،          2عدد،دھماکہ خیز مواد       1کلوگرام،ڈیٹونیٹر تار    10 میٹر،اے پی ایم      1عدد،اے ٹی ایم کیس   6عدد،اے ٹی ایم فیویز        10عدد شامل تھے ۔

اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل نے مزید پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیویز کیو آر ایف کے جوان ہمیشہ دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت قدم رہے۔

علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز فورس ہمیشہ سے اپنا کرداد ادا کرتا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تخریب کاری کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کے لئے لیویز فورس کی کاروائیاں جاری رہینگی