وزیراعلیٰ ہاؤس کا نام استعمال کرکے بلیک میل کرنے والا گرفتار

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جعلی کال کروانے والا گرفتار

نواب شاہ: وزیر اعلی ہاؤس سندھ سے جعلی فون کال کروا کر قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ کی انتظامیہ کو مبینہ بلیک میل کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں خلیل سولنگی نامی نوجوان نے  دیپک شرما  نامی شخص سے وزیراعلی ہاؤس کا حوالہ دیکر قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کی انتظامیہ کو  فون کروایا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے فون کال کی انکوائری کروائی تو کال جعلی نکلی،نو سربازی پر نوکری لینے کے لئے لاڑکانہ سے آئے خلیل سولنگی نامی شخص کو  پولیس نےگرفتار کرکے ملزم پر مقدمہ درج کر لیا ہے.پولیس نے مزید تحقیقات کی تودیپک شرما کا نمبر ٹریس کروایا گیا تو وہ نمبر سندھ کے نامور شاعر ادیب احمد سولنگی کے نام پر بتایا گیا ۔

جعلی فون نمبر سے کال کرنے پر احمد سولنگی اور خلیل سولنگی پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے انکوائری کے سلسلے میں وزیر اعلی سندھ سے رابطے میں مزید انکشاف ہوا کہ دیپک شرما کی پہلے سے ہی وزیر اعلی ہاٶس میں شکایات ہیں  معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے.