ترجمان پاک فوج کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

 ترجمان پاک فوج کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نیڈپرائس کا کہنا ہے کہ  سازش کے حوالے سے ہمارا مؤقف بڑا واضح ہے، پاکستان کی فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نیڈپرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن، جمہوری اقدار کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں کرتے ہیں ، ہم پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے   شہبازشریف کو  پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبادبھی دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا ذکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی مارش دینے کی اور بھی وجوہات ہوا کرتی ہیں، صرف سازش پر ایسا نہیں کیا جاتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ امریکہ نے کسی بھی سطح پر پاکستان سے فوجی اڈے نہیں مانگے بلکہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک انٹریو کے دوران سوال پوچھا گیا تھا کہ اگر امریکہ اڈوں کا مطالبہ کرے تو جواب کیا ہو گا جس پر عمران خان نے ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کہا تھا اور اگر ایسا ہوتا تو پاک فوج کا بھی یہی جواب ہوتا۔

مصنف کے بارے میں