ایلون مسک کی ٹوئٹر 43 ملین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش

ایلون مسک کی ٹوئٹر 43 ملین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش

لاہور: دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر 43 ملین ڈالر ’نقد‘ میں خریدنے کی پیشکش کی ہے جبکہ وہ چند روز قبل ٹوئٹر کے 7 کروڑ 3 لاکھ حصص خرید کر سب سے بڑے شیئر ہولڈر پہلے ہی بن چکے ہیں۔ 
بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے کمپنی میں بورڈ کی نشست کو مسترد کرنے کے بعد امریکہ کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن فائلنگ میں کی جس کے بعد سے ٹوئٹر کے حصص کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی پیشکش کے بعد عالمی ٹریڈنگ مارکیٹ میں ٹوئٹر کے حصص میں 189 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹوئٹر نے ایلون مسک کی جانب سے اس پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کی کل مالیت 43 ارب 40 کروڑ ڈالرز لگائی گئی ہے اور کمپنی ان کی پیشکش کی جانچ کرے گی۔ 
دوسری جانب رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر سعودی ارب پتی الولید بن طلال نے ایلون مسک کی جانب سے کمپنی ٹیک اوور کرنے کی پیشکش کی مخالفت کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں