وزیراعظم کا لنگر خانے بند کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا لنگر خانے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  لنگر خانے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات ہماری توقعات سے کہیں زیادہ گھمبیر ہیں، لنگر خانوں کو نہیں چلایا جاسکتا، عوام کو لنگر خانے نہیں،کارخانے اور روزگار چاہیے۔انہوں نے  ہیلتھ کارڈ منصوبہ  نوازشریف کا قرار دےدیا، مزید کہا کہ2018 میں ہماری حکومت ہوتی تو ہیلتھ کارڈ پورے ملک میں دے چکے ہوتے ۔

شہبازشریف  نے مزید کہا  کہ بیٹے کو وزیراعلیٰ بنانے کا خواہشمند  نہیں تھا۔پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی ،وہ پھر گئے تو حمزہ کو پارٹی نے نامزد کیا۔عمران خان نے پہلے توشہ خانہ کا قانون تبدیل کرایا۔ قیمتی ہار،انگوٹھی اور گھڑی  کم قیمت پر خرید کر دبئی میں فروخت کردی گئی۔

مصنف کے بارے میں