محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد: ملک کے بالائی  علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان  میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے،تاہم بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ 


گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں  میرکھانی میں  14 ملی میٹر، بونیر 8، دیر، دروش  7 ملی میٹرریکارڈ کی گئی،،مظفر آباد   میں  8،گلگت بلتستان  میں بونجی  کے مقام پر 12ملی میٹر ریکارڈ  کی گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ گرمی سبی  میں پڑی جہاں پارہ 46 ڈگری کو چھو گیا۔

مصنف کے بارے میں