مونس الٰہی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر تبادلہ خیال

مونس الٰہی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر تبادلہ خیال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءمونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حکمت عملی تیارہے جبکہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءمونس الٰہی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی جس دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق گفتگو ہوئی۔ 
مونس الٰہی نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حکمت عملی تیار ہے جبکہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ 
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپور طاقت بن کر ابھرے گی۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی اداروں پرحملہ آور ہونے کے تاریخی حقائق کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
اس موقع پر مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حکمت عملی تیار ہے اور ہم ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے جبکہ پرویز الٰہی کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب شرفت،تحمل و وضع داری اور بہتری حکمرانی کی بنیاد بنے گا 

مصنف کے بارے میں