مریم اورنگزیب کا احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں پر ردِ عمل

مریم اورنگزیب کا احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں پر ردِ عمل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان  مریم اورنگزیب نے احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایسی تمام خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا، کہا کہ یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کے بعد اپنے خطا میں واضح کیا تھا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، کوئی پروگرام بند نہیں ہوا بلکہ عوام کیلئے چلنے فلاحی منصوبوں کو مزید بہتر بنائیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کا شروع کردہ صحت کارڈ نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس میں مزید بہتری لائیں گے۔

لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ آج ملک میں ایک منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کا دکھ درد اور احساس رکھتا ہے، آج ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کے لئے فراخ دلی اوراُن کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے، آج ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوامی اور قومی سلامتی کے ایشوز کو اپنی سیاست کے لئے استعمال نہیں کرتا۔

مصنف کے بارے میں