اسرائیلی فوج نے نماز فجر کے وقت  مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

 اسرائیلی فوج نے نماز فجر کے وقت  مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

ماہ صیام میں بھی  صیہونی اسرائیلی ریاست کی سفاکانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے نماز فجر کے دوران  مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز فجر کی نماز کے وقت مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں  پر ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسو گیس کی شیلنگ  اور سٹن گرنیڈ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 150 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی رمضان میں اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں پر حملہ کیا، جس میں سیکڑوں نمازی زخمی ہوئے۔ مسجد اقصیٰ پر حملے کے چار روز بعدصہیونی ریاست نے غزہ سمیت ملحقہ  علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر  جیٹ طیاروں اور راکٹوں سے مسلسل 11 روز وحشیانہ بمباری کی۔ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 66 بچوں سمیت 256 فلسطینی شہید ہوئے۔

مصنف کے بارے میں