آزاد کشمیر عدالت نے اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا

آزاد کشمیر عدالت نے اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا

مظفر آباد: آزاد کشمیر عدالت نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے سپیکر کا آج کے روز کا قائدہ معطل کر کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا ہے۔ 
آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز نے قائد ایوان سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سپیکر آزاد کشمیر کے اقدامات کو غلط قرار دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا۔ 
عدالت نے آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے اور سپیکر کا آج کے روز کا قاعدہ معطل کر کے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دی ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل مظفرآباد الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قائد ایون کیلئے کاغذات نامزدگی آج ہی جمع ہوں گے۔ 
کاغذات نامزدگی آج دن 1 بج کر 45 منٹ سے دو بج کر 45 منٹ تک جمع کروائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 2 بج کر 45 منٹ سے تین بج کر 15 منٹ تک ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق درست قرار دیئے جانے والے امیدواروں کی فہرست ساڑھے تین بجے آویزاں کی جانی تھی جبکہ کاغذات نامزدگی کی واپسی چار بجے اور حتمی فہرست سوا چار بجے تک آویزاں کی جانی تھی اور ساڑھے چار بجے ووٹنگ کے ذریعے قائد ایوان کا انتخاب کیا جانا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں