مسجد اقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے بعد عمران خان کا شدید ردعمل 

مسجد اقصی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے بعد عمران خان کا شدید ردعمل 

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے    ماہِ رمضان المبارک میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجدِ اقصیٰ پر قابض اسرائیلی فوجیوں کےحملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا آج دنیا بھر کے مسلمان اس حملے کا درد اپنے سینوں میں محسوس کر سکتے ہیں ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی شدید ترین مذمت کی ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجدِ اقصیٰ پر قابض اسرائیلی فوجیوں کےحملےکی شدید مذمت کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا مسجدِ اقصیٰ اہلِ اسلام کیلئے تیسرا مقدس ترین مقام ہے، آج دنیا بھر کے مسلمان اس حملے کا درد اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں۔