اس سال کیا رمضان المبارک کے 30 روزے پورے ہونگے ،عید کب ہوگی ؟

Eid Moon, Eid ul Fitar

ماہ رمضان کے آتے ہی یہ خبریں زور پکڑنے لگتی ہیں کہ اس بار ماہ رمضان کے روزے 30 مکمل ہونگے یا نہیں ؟جس کےبعد ہر دوسرا تیسرا بندہ اس سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ آیا عید کس دن ہو گی ؟

ایسے میں متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ  اس سال رمضان کے  30 روزے ہوں گے اورعید الفطر پیر دو مئی 2022 کو ہونے کا واضح امکان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجکر  28 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے، اتوار کی شام کو سورج غروب ہونے پر جو چاند نظر آئے گا اس وقت اس کی پیدائش پر ساڑھے 18 گھنٹے گزر چکے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ   اتوار کی شام کو تمام عرب ملکوں میں چاند اچھی طرح سے نظر آجائے گا۔ اس طرح اتوار کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور پیر کو عید الفطر منائی جائے گی ۔