آئی ایم ایف کا پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے اعلان کا خیر مقدم

آئی ایم ایف کا پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے اعلان کا خیر مقدم

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مشن چیف پاکستان نیھتن پورٹر  کا کہنا ہے   پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف سٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کے منتظر ہیں تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل کی راہ ہموار ہو سکے۔ 

مصنف کے بارے میں