کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی: قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہو گئے۔ منگھو پیر نور محمد گوٹھ میں سی ٹی ڈی پولیس کی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور دہشتگردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی عمر شاہد کے مطابق مارے جانے والے ایک دہشتگرد کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم کے مفتی شاکر گروپ سے ہے۔

دوسری جانب بلدیہ مشرف کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے عمران اور عرفان نامی دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں