پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

پنجاب میں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

لاہور: موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ پہلے روز سکولوں میں عام دن کی مناسبت سے طلبا و طالبات کی حاضری کم رہی۔


بچے بستے اٹھائے سکولز وینز، رکشوں اور والدین کے ساتھ سکول پہنچے ۔ دوستوں اور اساتذہ سے مل کر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ ڈھائی ماہ بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو سکولوں کی رونقیں پھر سے بحال ہو گئیں۔

پہلے روز سکولوں میں عام دن کی مناسبت سے حاضری کم رہی۔ پنجاب میں بیشتر تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں جبکہ کچھ کل کھلیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں