چوری کی ایسی واردات جس نے سب کو حیران کر دیا، سن کر سب ہنس پڑے

چوری کی ایسی واردات جس نے سب کو حیران کر دیا، سن کر سب ہنس پڑے

برلن : جرمنی میں چوری کی ایک انوکھی واردات میں چور کئی ٹن چاکلیٹ چوری کر کے فرار ہو گئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن پولیس کے مطابق برلن میں چور نیوٹیلا سپریڈ اور کنڈر چاکلیٹ کے انڈوں سے بھرا پورا ٹرک غائب کرگئے اس ٹرالر میں لگ بھگ 20 ٹن چاکلیٹ تھی اور اس تمام سامان کی قیمت 50 ہزار یورو سے بھی زیادہ تھی۔

پولیس کا خیال ہے کہ چوری کی اس واردات کے لیے یقیناً کوئی دوسری گاڑی یا ٹرک استعمال ہوا ہے جس کی مدد سے چوری کیا گیا ٹرالر کھینچ کر لے جایا گیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ویمار شہر میں واردات کے مقام سے 25 کلو میٹر دور ایک دوسری گاڑی بھی چرائی گئی تھی۔

خیال ہے کہ ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ضرور ہے۔ گزشتہ ہفتے کو بھی ایک جوس سے بھری گاڑی گاڑی بھی چوروں کا نشانہ بن چکی ہے۔ پولیس منظم چور گروہ کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔