نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

لاہور: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہو گی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ سول سوسائٹی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ریلی کے دوران سپریم کورٹ کی تضحیک کی اور عوام کو عدلیہ سمیت قومی اداروں کے خلاف اکسایا لہٰذا استدعا ہے کہ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت اور بغاوت کے الزام میں کارروائی کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں